• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تھپڑ دانیال کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا‘

تھپڑ دانیال کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا :کیپٹن صفدر

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد، مریم نواز کے شوہر اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کہتے ہیں کہ عمران خان صاحب یہ تھپڑ دانیال عزیز کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا ہے۔

انہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز کی جرأت، صبر اور خاندانی پن کو سراہتا ہوں۔

کیپٹن(ر)صفدر نے سوال اٹھایا کہ جن حضرت نے دانیال کو تھپڑ مارا وہ یہ کلچر دے رہے ہیں نوجوانوں کو؟ یہ پہلے دن سے کنٹینر کی سوچ لے کر ٹی وی چینلوں پر آئے ہیں۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، یہ کلچر ختم ہونا چاہیے۔

نواز شریف کے داماد نے یہ بھی کہا کہ کے پی کے کی ناکام حکومت ملنے پر آپ نے لوگوں کو تھپڑ مارنا شروع کر دیے، اگر خدانخواستہ ان کے ہاتھ میں ماچس آگئی تو کیا ہوگا؟

تازہ ترین