• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وفدپاکستان آئے گا،سفارتی ذرائع کی تصدیق



بھارتی وفدپاکستان آئے گا،سفارتی ذرائع کی تصدیق

شنگھائی تعاون تنظیم کا تین ر وزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے،23سے 25مئی تک ہونے والے اس تنظیم کے اجلاس کی پاکستان پہلی مرتبہ میزبانی کر رہا ہے۔

اس اہم اجلاس میں چین، قازقستان ، کرغستان، بھارت ، روس، تاجکستان، ازبکستان اور پاکستان کے قانونی ماہر ین کے علاوہ تنظیم کے آر اے ٹی ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نمائندے بھی شرکت کرینگے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر بھارت کی اجلاس میں شرکت پر سوالیہ نشانات موجود ہیں تاہم بھارتی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت ہونے والے اس اہم اجلاس میں بھارتی وفد بھی شرکت کرے گا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی باضابطہ رکنیت کے بعد پاکستان میں ہونے والا یہ پہلا اجلاس ہو گا،اجلاس میں خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے غور کیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے رکن ممالک میں تعاون اور رابطے بڑھانے پر بھی غور ہوگا۔

تازہ ترین