• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کیلیفورنیا کے رہائشی شخص نے اپنی ناقابل یقین قسمت کے باعث 6 مہینے میں 60 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹریاں جیت لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہائشی 30 سالہ شخص اینٹونیو مزاریگوز نے 60 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتی ہے۔

امریکی شخص نے 6 ماہ میں 60 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

اینٹونیو کا کہنا تھا میں نے گزشتہ چھ مہینے میں 4 لاٹری کے ٹکٹ خریدے تھے جس کے بعد مجھے پہلا انعام 10 لاکھ امریکی ڈالر کا ملا تھا، بعدازاں میں نے باقی ٹکٹ کو سکریچ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا ایک ٹکٹ سے 1 ہزار ڈالر، دوسرے ٹکٹ سے 600 ڈالر جبکہ تیسرے ٹکٹ سے بڑا انعام 50 لاکھ امریکی ڈالر کا نکلا۔

اینٹونیو مزاریگوز کا کہنا تھا کہ ’میں تو لاٹری کے حوالے سنجیدہ نہیں تھا، میری جیت کیی وجہ میری اچھی قسمت ہے‘۔

تازہ ترین