• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنڈورس: پرائیویٹ طیارہ گر کر تباہ ، چھ افراد ز خمی


سینٹرل امریکی کاؤنٹی ہنڈورس کے دارالحکومت Tegucigalpa میں پرائیویٹ طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز میں سوارچھ افراد زخمی ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہنڈورس: پرائیویٹ طیارہ گر کر تباہ ، چھ افراد ز خمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق Gulfstream G200 نامی یہ جہاز آسٹن سے اُڑان بھر کے Toncontin ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کے لئے نکلااور تکنیکی خرابی کے باعث ایئر پورٹ سے کچھ فاصلے پر پہاڑوں اور درختوں میں گِر کر تباہ ہوگیا۔

ریسکیو ٹیموں کی بروقت کاروائی سے جہاز میں موجود بارہ افراد کو بہ حفاظت جہاز سے باہر نکال لیا گیا تاہم چھ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

تازہ ترین