• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزنس کانفیڈنس انڈیکس، غیر ملکی کاروباری طبقے کا اعتماد 14فیصد رہ گیا

بزنس کانفیڈنس انڈیکس ،غیر ملکی کاروباری طبقے کا اعتماد 14فیصد رہ گیا

اوورسیز چیمبر کا بزنس کانفیڈنس انڈیکس جاری کر دیا گیا،پاکستان میں غیر ملکی کاروباری طبقے کا اعتماد 7 فیصد کمی کے ساتھ 14فیصد رہ گیا۔

اوورسیز چیمبر آف کامرس کے جاری کردہ کانفیڈنس انڈیکس کے مطابق ہول سیل اور ریٹیل سیکٹر کا اعتماد 40 فیصد سے گھٹ کر 6 فیصد رہ گیا۔

کانفیڈنس انڈیکس کے مطابق غیر ملکی سرمایا کاروں کا کا اعتماد چار فیصد کمی سے 38 فیصد ہوگیا۔

اوورسیز چیمبر آف کامرس کے مطابق الیکشن سے متعلق سیاسی عدم استحکام اعتماد میں کمی کا سبب ہے۔

چیمبر کے مطابق متوقع سرمایا کاری میں کمی، منافع کا حصول اور اس میں کمی سے اعتماد کم ہوا۔

صدر او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بیلنس آف پیمنٹ، سیاسی عدم استحکام اور اس کی رپورٹنگ سے سرمایا کاروں کا اعتماد مجروح ہوا۔

تازہ ترین