• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی دہلی میں پارہ 45 ڈگری سےبھی اوپر جائےگا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، آنے والے دونوں میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈسے بھی اوپر جانے کے خبرآرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کی راجدانی کا درجہ حرارت آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے نئی دلی میں آج ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کررکھی ہے،موسم کی یہ صورتحال اگلے 4 سے5 دنوں تک جاری رہے گی ،جبکہ پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہونے کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ رواں سال بھارت کے شمالی،مغربی اور وسطی حصوں میں اپریل سے جون کے درمیان شدید گرمی پڑےگی۔

تازہ ترین