• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے عروج کے دور میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔

ڈی ویلیئرز نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

ابراہم ڈی ویلیئرز نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے دنیا بھر میں پھیلے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے ۔

جنوبی افریقہ کے 34سالہ سابق کپتان نے اپنے پیغام میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ ’میرے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا،میں نے اس حوالے سے طویل سوچ و بچار کی لیکن میرا خیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں ریٹائر ہو جاؤں‘۔

انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی کھلاڑیوں، فینز اور کرکٹ جنوبی افریقا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ جہاں کرکٹ شائقین کے لیے حیراکن ہیں وہیں کرکٹ جنوبی افریقا بھی آئندہ برس کرکٹ ورلڈکپ سے قبل ایک اہم کھلاڑی سے محروم ہو گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان نے اپنے کرئیر کے دوران 114 ٹیسٹ میچوں میں22سنچریوں اور 46 نصف سنچریوں کی بدولت 8765رنز بنائے ،ان کا بہترین انفرادی اسکور 278ناٹ آئوٹ رہا ،جو انہوں نے پاکستان کے خلاف ابوظبی میں بنائے تھے ۔

ڈی ویلیئرز نے 228 ایک روزہ میچز میں 25 سنچریوں اور 53 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہے ، انہوں نے مجموعی طور پر 9577 رنز بنائے ،ان کا بہترین انفرادی اسکور 176رنز رہا ،جو انہوں نے بنگلادیش کے خلاف گزشتہ برس بنائے تھے ۔

34سالہ سابق جنوبی افریقی کپتان نے 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی اور اس دوران 10نصف سنچریوں کی مدد سے 1672رنز بنائے ،ڈی ویلیئرز کا شمار کرکٹ کے ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جن کا ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں اوسط 50رنز سے اوپر ہے ۔

تازہ ترین