• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ، ہیٹ اسٹروک سے کوئی موت نہیں ہوئی

وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ، ہیٹ اسٹروک سے کوئی موت نہیں ہوئی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور سعید غنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر میں ہیٹ اسٹروک کے مراکز کا بھی دورہ کیا ۔

وزیر اعلی ٰسندھ نے ان کیمپس میں موجود سہولیات پراپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرا علیٰ سندھ کو اس موقع پر بتایا گیا کہ کراچی جنوبی میں 18 ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو گرمی سے بچائو کے سلسلے میں ٹھنڈے پانی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کویقین بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیرا علیٰ سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہیٹ اسٹروک کے باعث شہر میں کوئی اموات نہیں ہوئی ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ، ہیٹ اسٹروک سے کوئی موت نہیں ہوئی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسپتالوں میں 4 ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریض آئے تھے جنہیں طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ سڑکوں کے نزدیک ہیٹ اسٹروک کیمپس لگائے جائیں جہاں مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

وزیرا علیٰ سندھ نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں عوام کو خود بھی خیال رکھنا چاہیے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ شہر کے اسپتالوں کا بھی دورہ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ طارق روڈ میں قائم کیمپ کے دورے کے بعد جے پی ایم سی پہنچے۔ اس موقع پر وزیرا علیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سال 2015 میں بھی گرمی کی یہی کیفیت تھی۔ وزیرا علیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے پورے شہر کراچی کا چکر لگایا ہے۔ سندھ حکومت نے بہت سے مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپس لگائے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لیڈر صرف سیاست چمکا رہے ہیں ، کبھی وہ الگ صوبے کی بات کرتے ہیں تو کبھی معافی مانگنے لگ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو توڑنے کی بات کرنے والے آج خود ٹوٹ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم محبت کی سیاست کرتے ہیں، نفرت کی سیاست کرنے والے ابھی تک جان نہیں چھڑا سکے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ، ہیٹ اسٹروک سے کوئی موت نہیں ہوئی

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کو اچھی طریقے سے جان گئی ہے ، ایم کیو ایم نے شہر میں توڑ پھوڑ کی جبکہ ہم کراچی شہر کی تعمیر نو کرتے رہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم والوں نے دلوں کو توڑ کر لوگوں کو آپس میں تقسیم کردیا جبکہ ہم نے سندھی مہاجر یکجہتی کے لیے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاست خدمت کرنے کی ہے ۔ شر انگیز باتیں ایم کیو ایم کو ووٹر زسے مزید دور کردیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ، ہیٹ اسٹروک سے کوئی موت نہیں ہوئی

وزیراعلیٰ سند ھ نے اربن فار یسٹ پارک باتھ آئی لینڈ کا بھی دورہ کیا۔ اس پارک کو چند نجی ادارے ایڈ اپ کرکے نئے طریقے سے تعمیر کررہے ہیں ۔انہوں نے سب میرین انڈر پاس کے کام کا بھی معائنہ کیا۔سب میرین انڈر پاس سے ٹریفک رواں دواں ہے اور اطراف کی سڑکیں بھی تعمیر ہوگئی ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے سب میرین سے سن سیٹ بلیو وارڈ زیر تعمیر سڑک کا بھی معائنہ کیا اور وزیرا علیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

تازہ ترین