• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نامور فرانسیسی فٹ بالر پال پوگبا کی عمرہ کی ادائیگی


فرانس کی فٹ بال ٹیم کے نامور کھلاڑی پال پوگبا نے ورلڈ کپ سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور ان لمحات کو انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی شیئر کیا۔

پال پوگبا نے سماجی رابطہ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں حرمِ شریف میں کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

 نامور فرانسیسی فٹ بالر پال پوگبا کی عمرہ کی ادائیگی

فرانسیسی فٹ بالر نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کھڑے ہو کر میں اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتا۔

پال پوگبا نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ یہاں آئیں ہیں اور انشاء اللہ ایک دن آپ بھی یہاں ضرور آئیں گے۔

پچیس سالہ پال پوگبا اپنی قومی ٹیم کے علاوہ پریمیئر لیگ کلب کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین