• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائنی شخص نے کپڑے دھونے کا آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا


یوں تو کپڑے دھونا ایک ایسا مشکل کام ہے جسے کرنے میں اکثر خواتین کوفت میں مبتلا ہوجاتی ہیں جس کے بعد کوئی دوسرا کام کرنے کی ہمت نہیں رہتی اور ورزش تو بالکل بھی نہیں لیکن جناب فلپائنی شخص نے کپڑے دھونے کا نہ صرف آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے بلکہ ساتھ ہی ورزش کا انداز بھی بتا دیا ہے۔

فلپائنی شخص نے کپڑے دھونے کا آسان طریقہ ڈھونڈ نکالا

جی ہاں،فلپائن کے شہر Davaoسے تعلق رکھنے والے 43سالہ شخص نے عام واشنگ مشین کا انجن ہٹایا اور مشین کے بیلٹ کو سائیکل کے پیڈل سے یوں جوڑا کہ جب بھی پیڈل گھماتا مشین بھی ساتھ گھومنے لگی اور یوں نہ صرف ایکسرسائز ہوجاتی بلکہ کپڑے بھی ڈھل جاتے۔

یہ دلچسپ ایجاد خوب مقبول ہو رہی ہے اور لوگ اُس کے طریقہ کار کو بیحد سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین