• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے دارلحکومت بیجنگ میں دو روزہ اسپارٹن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں دس ہزار سے زائد مردوں، خواتین اور نوجوانوں نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیااورشدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا11میل کا فاصلہ طے کیا۔

بیجنگ میں اسپارٹن ریس کا انعقاد

اس ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کوجہاں کیچڑ اورتالابوں سے گزرنا تھا وہیں کیچڑسے بھرے گڑھے،برفیلے پا نی سے بھری تاریک سرنگ، برقی اور خار دار تاروں،چکنے راستوں اور4فٹ اونچے آگ کے بھڑکتے شعلوں سمیت کم و بیش20مشکلات عبور کرنا تھیں۔

سب سے پہلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ طے کرنے والی ٹیم کو انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

تازہ ترین