• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گرمی کی لہر کا قہر برقرار، خشک اور گرم ہواؤں کا راج

کراچی میں گرمی کی لہر کا قہر برقرار، خشک اور گرم ہواؤں کا راج

کراچی میں گرمی کی لہر کا قہر برقرار،خشک اور گرم ہواؤں کا راج،سناٹا پھیرنے والی گرمی کا آج پانچواں روز رہا، پارا تینتالیس ڈگری کو چھو گیا، سمندری ہوائیں بند ہونے سے پینتالیس ڈگری محسوس ہونے لگا،مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو بلبلانے پرمجبورکردیا ۔

کراچی معتدل موسم والے شہروں میں شامل نہیں رہا، یہاں سردی بھلے ہی نہ پڑے مگر گزشتہ چند برس سے گرمی ایسی ٹکا کر پڑ رہی ہے کہ بندہ کہیں ٹک کر بیٹھ ہی نہیں سکتا اور پچھلے پانچ دِنوں کا پوچھئے ہی مت، ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن سے زیادہ گرم محسوس ہورہا ہے، بدھ کو بھی درجہ حرارت 43 کے آس پاس منڈلاتا اور شہریوں کا جسم جلاتا رہا۔

کراچی والے معتدل موسم کے عادی ہیں، انہیں سردی میں تھوڑی سی گرمی اور گرمی میں تھوڑی سردی چاہئے ہوتی ہے۔

تازہ ترین