• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آئی ایس پی آر نے سائبر الرٹ جاری کردیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سائبر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ invite@ispr.press کے نام بھیجی جانے والی ای میل دھوکا دہی پر مبنی ہے،اس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں، اگر کسی کو یہ میل موصول ہو تو اسے نہ کھولا جائے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ملنے والی ای میل کو اسپیم میل کے طور پر ڈیلیٹ کر دیں، اگر نادانستہ طور پر کھل جائے تو اس کےکسی لنک پر کلک نہ کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ای میل کھولنے سے کمپیوٹر اور موبائل فون میں وائرس آجاتاہے، اگر کسی کو یہ جعلی ای میل موصول ہو تو اسے نہ کھولا جائے۔

تازہ ترین