• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

فلم ’جراسک ورلڈ،فالن کنگڈم‘کااسپین میں رنگا رنگ پریمیئر


روم ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خوف اوردہشت کی علامت تصور کئے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرۂ آفاق ہولی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ کے سیکوئل ’جراسک ورلڈ؛فالن کنگڈم‘ کا اسپین میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا ۔

فلم ’جراسک ورلڈ،فالن کنگڈم‘کااسپین میں رنگا رنگ پریمیئر

جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔کرس پریٹ اور ن برائس ڈلاس ہاورڈسمیت فلم کی دیگر کاسٹ میڈرڈ کے ہال میں پہنچی تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا اورستاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں ۔

اس سنسنی خیز فلم کو جے اے بیونانے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایک بار پھر کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈاورجیف گولڈ بلم اپنے سابقہ کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بی ڈی وونگ،ٹوبی جونز،ریف اسپال،جسٹس اسمتھ،ڈینیئالا پلیڈا،ٹیڈ ولین،گیریلڈین چیلپن اورجیمز کرومویل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

فلم ’جراسک ورلڈ،فالن کنگڈم‘کااسپین میں رنگا رنگ پریمیئر

فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہ کو بائیس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

فلم ’جراسک ورلڈ،فالن کنگڈم‘کااسپین میں رنگا رنگ پریمیئر

دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔

لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 22جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کرد ی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین