• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان فلم ’’کاروان‘‘ کی تشہیر کے لئے ممبئی آئیں گے

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار عرفان خان فلم ’’کاروان‘‘ کی تشہیر کے لئے ممبئی میں آئیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرفان خان اچانک مارچ میں بیمار ہو گئے اور ان دنوں وہ لندن میں زیر علاج ہیں۔ فلم ’’کاروان‘‘ کے ہدایتکاراکارش کھرانہ نے کہا ہے کہ فلم میں عرفان خان کا کردار اہم ہے اور وہ فلم کی تشہیر کے لئے لندن سے ممبئی مختصر دورانیے کے لئے آئیں گے، فلم کی کاسٹ میں دولقیر سلمان ،کریتی کھربنڈا،عرفان خان اور اکاش کھرانہ شامل ہیں۔ فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین