جیکب آباد(نامہ نگار) گرم ہواؤں نے شہریوں کو گھروں میں محصور د کردیا ہیٹ اسٹروک سے ایک شخص ہلاک تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں سورج تیور دکھانے لگاہے بدھ کے روز درجہ حرار ت 45سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیاگیا شہرمیں گرم ہواؤں نے شہریوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیاہیٹ اسٹروک کے باعث پیر بخاری کے قریب ایک ضعیف راہگیر دلمراد کا رہائشی صادق لاشاری ہلاک ہوگیا گرمی کے باعث روزہ دار بھی بے حال ہوگئے رہی کسر بجلی کی غیراعلانیہ اوربلاجوازلوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے اعلان کے باوجود جیکب آبادمیں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے گئے ۔