حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) شاہ لطیف سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حبیب احمد قریشی نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں (واسا) کی جانب سے مضر صحت پانی سپلائی کیا جارہا ہے اس آلودہ پانی کے استعمال سے ماہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں اور اسپتالوں میں زیادہ تر بچے اور بوڑھے پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہوکر آرہے ہیں۔ ایک طرف واسا نے لطیف آباد خصوصاً یونٹ نمبر 5,10 اور یونٹ نمبر 11 لطیف آباد کے علاقے میں بے شمار آر او پلانٹ جو کہ غلط طریقہ سے بورنگ کے پانی میں کیمیکل ملا کر عوام کو سپلائی کررہے ہیں اس کی وجہ سے لوگ پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں۔ انہوں نے سربراہ واٹر سپلائی کمیشن امیر ہانی مسلم سے اپیل کی ہے کہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔