• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سرفراز احمد ٹاس ختم کرنے کی تجویز کے مخالف

لارڈز (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی کی اس تجویز کی مخالفت کردی ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرکے مہمان ٹیم کو فیصلے کا ایڈوانٹیج دیا جائے۔ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی اسی ہفتے اس تجویز پر مزید غور کرے گی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ میں اس تجویز کے حق میں نہیں ہوں۔ ٹیسٹ میچوں میں ٹاس ہی سب کچھ فیصلہ کرتی ہے ہوم یا اوے ٹیم کو فائدہ دینے کی باتیںبلاجواز ہیں۔ ٹاس کو ختم کرنا کرکٹ کی روح کے منافی ہوگا۔ لارڈز ٹیسٹ میں ٹاس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔2016 میں ہم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی۔ پچ پر اس وقت گھاس ضرور موجود ہے لیکن اندرسے پچ ڈرائی دکھائی دے رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں چاہیں گی کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کریں۔

تازہ ترین