• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی پر تنقید نہیں کی،حفیظ نے نوٹس کا جواب دیدیا

آئی سی سی پر تنقید نہیں کی،حفیظ نے نوٹس کا جواب دیدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔انہوں نے مؤقف اپنایا کہ میرے انٹرویو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا اور مخصوص حصے کو اجاگر کیا گیا۔ انٹرویو میں آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ غلط فہمی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ انٹرویو میں تفصیل سے بات کی لیکن ساری گفتگو شائع نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تکنیکی نکتے پر بات کی تنقید نہیں کی، لیکن میری باتوں کا غلط مطلب لیا گیا۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ نے غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق آئی سی سی کے قانون پر عملدرآمد کو دہرے معیار سے تعبیر کرتے ہیں، اس قانون پر طاقت، تعلقات اور نرم گوشہ اثرانداز ہوتے ہیں۔

تازہ ترین