• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش ٹیم بے پناہ تجربہ کار،7پاکستانی پہلی بارلارڈز میں کھیلیں گے

لارڈز (نمائندہ خصوصی) سرفراز احمد سے دریافت کیا گیا کہ انگلش ٹیم کی جانب سے ایلسٹر کک12 ہزار28 ٹیسٹ رنز بنا چکے ہیں۔ فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد941 ہے۔ اتنے پرکشش ٹیسٹ ریکارڈ کی وجہ سے پاکستان کے نوجوان کھلاڑی کہیں خائف تو نہیں ہوں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ بلاشبہ یہ ورلڈ کلاس اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ میں نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ بڑے ناموں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور لارڈز ٹیسٹ کو عام ڈومیسٹک میچوں کی طرح لیں۔ تمام کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر یہاں آئے ہیں اس لئے انہیں کسی دبائو میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہمارے کھلاڑی نوجوان ہیں اور سات کھلاڑی پہلی بار لارڈز میں کھیلیں گے۔ کھلاڑیوں سے کہا ہےٹیم تشکیل نو کے مرحلے سے گذررہی ہے۔نوجوان کھلاڑیوں کے کیریئر کے لئے یہاں کارکردگی دکھانا بہت اہم ہوگا۔ میں نے کپتان کی حیثیت سے یہی کہا ہے کہ وہ ہار سے نہ گھبرائیں اور نیچرل انداز میں اس میچ کو کھیلیں۔
تازہ ترین