• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران،میانداد،وسیم، مصباح کی زیرقیادت پاکستان لارڈز میں جیتا ہے

لارڈز (نمائندہ خصوصی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی لارڈز میں کپتانی کی دلی خواہش پوری ہوجائے گی۔ لیکن وہ جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف اس عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے کہ پاکستانی ٹیم کو اس تاریخی میدان میں فتح دلائیں اور اپنا نام پاکستان کے ان خوش قسمت کپتانوں میں لکھوائیں جنہوں نے اس تاریخی میدان میں پاکستان کو فتوحات دلوائیں۔ 1982 میں پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹ سے شکست دی تھی۔ 1992 میں جاوید میاں داد اور پھر 1996 میں وسیم اکرم کی قیادتمیں انگلینڈ کو ہرایا تھا ۔ دو سال پہلے مصباح الحق کی قیادت میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ اس گرائونڈ میں پاکستان نے ایک ٹیسٹ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جس میں پاکستان کو شکست ہوئی۔ سرفراز احمد پیر کو 31 سال کے ہوگئے۔ لندن میں ساتھی کھلاڑیوں اسد شفیق، امام الحق اور دیگر کے ساتھ لندن کے علاقے سائوتھ آل میں سالگرہ کا کاٹ کیک کاٹا۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میری اپنی کارکردگی کی اہمیت اپنی جگہ ہے لیکن پاکستان کو جتوانا اصل ٹاسک ہے۔
تازہ ترین