• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے مقابلے میں پاکستان کو اسکول کی ٹیم سمجھنا غلط،وقار

لارڈز (نمائندہ خصوصی) سابق کوچ اور ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے مقابلے میں اسکول کے بچوں کی ٹیم ہے۔ اسد شفیق اور اظہر کو زیادہ ذمے داری لینا ہوگی۔ آن پیپر انگلش ٹیم بڑی ہے لیکن پاکستان اور انگلینڈ کی رینکنگ میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ ان کنڈیشنزمیں کھیلتے ہوئے مصباح الحق اور یونس کے بعد ایک خلاء پیدا ہوگیا ہے۔ وہ بدھ کو نمائندہ جنگ کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کے خلاء کو پورا کرنے کے لئے اسد شفیق اور اظہر علی کو ان کی جگہ لینا ہوگی۔ دونوں اگر ذمے داری لیں گے تو پاکستان کی جیت کے چانس ہیں۔ پاکستاننیا تجربہ کررہا ہے اور ایک بیٹسمین کو کم کھلا رہا ہے۔ آئر لینڈ کے خلاف یہ تجربہ کامیاب رہا۔ لیکن انگلینڈ کی ٹیم مشکل ہے جس کے پاس کئی اچھے اور ورلڈ کلاس بولر ہیں۔ وقار یونس نے کہا کہ لارڈز پر کسی کھلاڑی پر پہلی بار کھیلنے کا دبائو ہوتا ہے۔ پاکستان کے سات کھلاڑی اس تاریخی گرائونڈ میں پہلی بار کھیل رہے ہیں۔ اگر آپ نے بہت بار بھی کھیلا ہو تو لارڈز میں کھیلنے کا دبائو ضرور ہوتا ہے۔ عظیم کھلاڑی بھی اس گرائونڈ میں کچھ کر دکھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وہ کون سان خوش قسمت نوجوان ہوگا جو یہاں کارکردگی دکھاکر ہیڈ لائینز میں جگہ بنائے گا یہ سب سے اہم سوال ہے۔
تازہ ترین