• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبرکالونی میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کی جائے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ نواں کلی لیبر کالونی میں قبرستان پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی ٗ کاسی شالدرہ خروٹ آباد سمیت کوئٹہ کے تمام قدیمی قبرستانوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعیت نظریاتی کے حافظ شمس اللہ بازئی ٗ سمیع اللہ و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواں کلی لیبرکالونی میں قبرستان کیلئے مختص زمین پر قبضہ مافیا سے وا گزارکرائی جائے کاسی ٗ سبزل روڈ ٗ شالدرہ پشتون مشرقی بائی پاس سمیت تمام قبرستانوں میں منشیات فروشوں اور دیگر غیر اخلاقی عناصر کاقلع قمع کیا جائے اور تمام قبرستانوں کی حفاظت کیلئے چار دیواری کے ساتھ قبرستانوں کی دیکھ بھال اور قبروں کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے چوکیدارتعینات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ کلی شابو کلی پائند خان ٗ نوار ریکی کوتوال ٗ خروٹ آباد و گردونواح کےعلاقوں میں قبرستانوں کیلئے جگہ تک نہیں حکومت ان تمام علاقوں میں سرکاری زمینوں کو قبرستان کیلئے مختص کرے۔
تازہ ترین