• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو بیوقوف بنایا،پی ٹی آئی

کوئٹہ (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار خادم حسین وردگ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بار بار باریاں لیکر پاکستان کے عوام کو بیوقوف بنایا اور ملکی خزانہ لوٹنے میں مصروف رہے آج پاکستان کے عوام کو احساس ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان ہی ان کے لئے امید کی واحد کرن ہے، پیپلز پارٹی کے سابق دور کے کرپشن کے ریکارڈ ہر بلوچستانی شہری کی زبان پر عام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نام نہاد قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کی حقیقت بلوچستان کے عوام کے سامنے لائے گی قوم پرستوں نے بلوچستان کے عوام کو قوم پرستی کے نام پر بیوقوف بنایا اس کے بعد نہ انہوں نے پشتون عوام اور نہ ہی بلوچوں کو مڑ کر دیکھا بلکہ بلوچستان کے عوام کا ہمیشہ استحصال کیا ۔پی ٹی آئی بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔
تازہ ترین