• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کی جامعات کو کاروبار کا ذریعہ بنادیا گیا ، پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آن لائن )پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ معیاری تعلیم بڑی عمارتیں بنانے سے نہیں فراہم کی جاسکتی جتنے اخراجات ہمارے یونیورسٹیوں میں بلڈنگیں بنانے میں لگ رہے ہیں اتنے میں اگر طلبا وطالبات کے سٹڈی ٹور کرائے جائیں تو مثبت اثرات مرتب ہونگے بدقسمتی سے جو رقم طلبا اور طالبات کے اچھے مستقبل کیلئے خرچ ہو سکتی ہے ہم اسے کرپشن کی نذر کر دیتے ہیں اور طلبا و طالبات کو بھاری فیسوں کے بوجھ تلے دبا رہے ہیں اور ان پر ایک منظم منصوبے کے تحت تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں ریاست نے تعلیم کو مفت ہر شہری کا بنیادی حق تصور کیا ہے طلبا و طالبات اپنی تعلیم بغیر کسی معاوضے کا حاصل کرسکتےہیں مگر بدقسمتی سے ہماری جامعات کوذریعہ کاروبار بناد یا گیا ہے جسکی فیڈریشن نے نہ صرف ہمیشہ مذمت کی بلکہ اس کے خلاف عملی جدوجہد بھی کی اور مستقبل میں بھی ایسے عمل کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ۔
تازہ ترین