• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو کے تمام ملازمین کو بھی فوراً بونس دیئے جائیں

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کیسکو لیبر یونین(ر)بلوچستان کے مرکزی بیان میں وزارت پانی وبجلی اور کیسکو انتظامیہ سے کہا ہے کہ ملک کی کیسکو کےعلاوہ دیگر تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تین، تین بونس دیئے گئے مگر صرف بلوچستان کی واحد کمپنی کیسکو کے ملازمین اس سے محروم ہیں جوکہ ملازمین کے ساتھ نہ صرف امتیازی سلوک ہے بلکہ بہت بڑا ظلم بھی ہے انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد ملازمین کو بونس دیتے وقت کوئی قیامت نہیں آئے گی نہ ہی فنانشل مسائل ہوں گے مگر غریب صوبے کے غریب ملازمین کی تعداد بھی صرف 6ہزار ہے کو بونس دیتے وقت فنانشل مسائل کا اظہار کرنا قابل مذمت ہے بیان میں اس نام نہاد ٹولہ پر بھی سخت تنقید کی گئی کہ ملکی سطح کی یکجہتی اور ملکی سطح کی یونین نے ہمیشہ صوبے کے ملازمین کو دھوکہ دیا ہے اور جب بھی جدوجہد کی بات ہوتی ہے تو صوبے کے ملازمین کو ساتھ ملاتے ہیں مگر مراعات کے ٹائم پر یکسر نظرانداز کردیا جاتا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اس مرتبہ بونس نہ دیاگیا تو کیسکو لیبر یونین اس ظلم کے خلاف شدیداحتجاج کرےگی ۔
تازہ ترین