• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائزمیں سینئر پوسٹوں پر جونیئر آفیسر تعینات ہیں، ایپکا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایپکا ایکسائز کے جنرل سیکرٹری و صوبائی نائب صدر ہیبت خان ناصر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی تمام اہم پوسٹوں پر جونیئرز آفیسرز کو تعینات کردیاگیا ہے جو کہتشویش دہ عمل ہے جبکہ سینئرز آفیسرز کو غیر اہم پوسٹوں پر تعینات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سینئر آفیسران کی حق تلفی ہو رہی ہے ایپکا ایکسائز یونٹ جونیئرز کو سینئرز پر ترجیح دینے کے عمل کی پرزور مذمت کرتی ہے اور ہمارا حکام بالا سے مطالبہ ہےکہ تمام جونیئرز آفیسرز کو جلد ہٹا کر ان کے جگہ سینئرز آفیسرز کو تعینات کیا جائے ۔
تازہ ترین