• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی لوہڑکاریز میں کچرے کے انبار ٗ عوام کومشکلات کا سامنا

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان قومی موومنٹ کے ایگزیکٹو ممبران جہانزیب بادینی زاہد رند اکرم بازئی ذیشان ریکی اکرم محمد شہی اسلم شاہوانی آصف بٹ جعفر مندوخیل نعیم خلجی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کلی لوہڑ کاریز میں کچرہ کے انبار کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے برساتی نالے کی عدم صفائی کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہیں اور ہروقت منشیات فروشوں کی آمدو رفت رہتی ہے جو کہ مختلف گلیوں اور سڑکوں پر اس کا کاروبار کرتے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے منشیات کی جانب راغب ہورہی ہے اور اس کے علاوہ علاقہ کے نالے میں کچرہ انبار کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے جس سے عوام مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ بارشوں کی صورت میں پانی گھروں میں داخل ہوجاتاہے کیونکہ کچرے کےڈھیر کی وجہ سے بارانی پانی جمع ہوجاتا ہے اس سے علاقے کے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں لہٰذا بی کیو ایم ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ علاقہ کے عوام کی مشکلات کا جلد سے جلد نوٹس لیں۔
تازہ ترین