• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی فقیر آباد محلہ سیدان سریاب روڈ میں مسائل کے انبار لگ گئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کلی فقیر آباد محلہ سیدان سریاب روڈ میں مسائل کے انبار لگ گئے صفائی کی صورتحال ابتر پانی نایاب اسٹریٹ لائٹس ناپید سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نکاسی آب کا نظام جام، مکین پریشان تفصیلات کے مطابق کے مطابق مین سریاب روڈ کے گنجان آبادی والے علاقے کلی فقیر آباد محلہ سیدان کے مکین اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ متعلقہ اداروں اور منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں کلی میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں پینے کا صاف پانی بھی نایاب ہے لوگ ٹینکروں پر انحصار کررہے ہیں یہاں پر پھر دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں جبکہ علاقے میں اسٹریٹ لائٹس کا بھی نام و نشان نہیں کلی کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تےت بجری ڈال رکھی ہے جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے ابلتے گٹروں کے باعث لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوکر رہ گیا ہے علاقہ مکینوں سید ظہور آغا میر احمد عبدالغفور اور دیگر نے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے کی حاتل زار کانوٹس لیں اور رہائشیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔
تازہ ترین