• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ سکولوں ہسپتالوں اور دیگر اداروں کے ملازمین کو پندرہ ہزار تنخواہ دی جائے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ورکنگ ویمن الائنس کوئٹہ کے ممبران نے مشترکہ بیان میں صوبائی حکومت، وزارت تعلیم، وزارت صحت اور بالخصوص لیبر ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیاہےکہ کم از کم اجرت کے قانون جس کے تحت غیر ہنرمندشخص کو کم از کم پندرہ ہزار روپے تنخواہ دی جائے اس کا اطلاق تمام پرائیویٹ سکولز اور ہسپتالوں پر نافذکیا جائے کیونکہ آج بھی پرائیویٹ سکولز اور ہسپتال اور دیگر ادارے اس قانون کی مکمل خلاف ورزی کررہے ہیں اور ان ملازمین بالخصوص خواتین ٹیچرز اور ہسپتال کے ملازمین کم سے کم پانچ سے آٹھ ہزار روپے تک ماہوار تنخواہ دی جارہی ہے جوکہ خواتین کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے بیان میں ویمن ورکنگ الائنس لیبر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان ایجوکیشنل فائونڈیشن اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام خواتین ملازمین کو کم از کم اجرت کےقانون کے تحت تنخواہیں دی جائیں ۔
تازہ ترین