• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، حاجی رفیق زہری

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی رہنماء اور کوئٹہ زکواۃ کمیٹی کے ممبر حاجی رفیق زہری نے مشترکہ بیان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے معزز عدالتیں اپنا کردارادا کریں تاکہ غریب اور محنتی نوجوانوں کی حق تلفی کا عمل روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ گزشتہ بھرتیوں میں حق دار نوجوانوں سے نوکریوں کے عیوض بھاری رقوم کے مطالبے کے باعث سینکڑوں نوجوان سرکاری نوکریوں سے محروم رہے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری بھرتیوں کے عمل میں جاری کرپشن کی روک تھام کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
تازہ ترین