• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 24مئی کو سریاب گرڈسٹیشن کے بی ایم سی اورسمنگلی ایکسپریس فیڈروں سے صبح7بجے تا 10بجے بجلی بندہوگی۔ اسی طرح 25مئی کو انڈسٹریل گرڈکے پشتون آباد ایکسپریس اورنیو پشتون آبادفیڈروں سے صبح7بجے تا صبح10بجے بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں خضدارگرڈسٹیشن پر ترقیاتی کام کے سلسلے میں سول کالونی، خیرآباد، ڈاکٹرصالح، فیروزآباد اورکوشک فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
تازہ ترین