• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی صدر کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائی‘ہزاروں روپے جرمانہ وصول

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرصدر ببرک خان نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں مغربی بائی پاس اور بروری روڈ پر منافع خوروں،پرائس لسٹ کی خلاف ور زی کرنے والوں اور زائد المیعاد اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہو23 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے خوردونوش قبضے میں لے کر تلف کردی جبکہ اس موقع پر دو یوٹیلٹی اسٹورز کا بھی معائنہ کیا جہاں پر قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین