• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی شاہنواز سریاب کی عمارت فوری طور پر تعمیر کی جائے ٗ شوکت بلوچ

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کلی شاہنواز کے رہنما شوکت بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت سریاب میں سرکاری سکولوں کے مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق ہوچکی ہے کلی شاہنواز میں طالبات کیلئے سکول کی عمارت تک موجود نہیں اور کافی عرصے سےکرائے کی عمارت میں طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں مگر اب وہ کلی شاہنواز کے بوائز سکول میں سیکنڈ شفٹ پڑھنے پر مجبور ہیں اور اس وقت سیکورٹی کے پیش نظر طالبات کا آنا جانا خطرے سے خالی نہیں جبکہ سابق صوبائی اور موجودہ وزیر تعلیم نے اس اہم ترین مسئلے کو حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ سریاب کے سکولوں کے مسائل حل کئے جائیں اور کلی شاہنوازگرلز ہائی سکول کی عمارت تعمیر کی جائے انہوںنے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود اپنے وعدے کے مطابق وہ اپنے بھائی کے مشن کو پورا کرتے ہوئے تعلیمی مسائل کو حل کریں ۔
تازہ ترین