کوئٹہ(پ ر)سماجی رہنمائوں نسیم اللہ خان اچکزئی کونسلر وارڈ نمبر 7صفدر علی محمد اکرام اشفاق بیگ سردار قاسم خان اور امان اللہ نے کہا ہے کہ اختر محمد روڈ فقیر محمد روڈ گلشن اسٹریٹ کوچہ نیاز محمد گلی خان محمد کاکڑ اسٹریٹ اور گاڑی احاطہ میں کئی ماہ سے پانی کی قلت ہے لیکن جب سے ماہ رمضان شروع ہوا ہے ان علاقوں میں تو پانی کی فراہمی بالکل بند کردی گئی ہے انہوںنے ایم ڈی واسا اور صوبائی محتسب سے اپیل کی ہے کہ ان علاقوں کے عوام کو ماہ رمضان میں اس مشکل سے نجات دلائیں۔