• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم خوردبردکیس میں گواہ استغاثہ پر وکلاء صفائی کی جرح مکمل کرلی گئی

کوئٹہ (آئی این پی )احتساب عدالت کوئٹہ II کے جج جناب پذیراحمد بلوچ کے روبرو سابق صوبائی وزیر خوراک اسفندیار خان کاکڑ،سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ ،سابق ڈائریکٹر خوراک ظاہر جان جمالدینی ودیگر کے خلاف دائر گندم خوردبرد ریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے گواہ استغاثہ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر راشن محکمہ خوراک تاج محمد کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جس نے اپنا بیان قلم بند کروادیا گواہ استغاثہ پروکلاء صفائی کی جانب سے جرح مکمل کرلی گئی ہے بعدازاں عدالت نے ایک اور گواہ کواگلی سماعت پر پابند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4جون تک کیلئے ملتوی کردی ۔
تازہ ترین