• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبیکا کی موت سے قوم ہونہار بیٹی سے محروم ہوگئی، ملالہ یوسف زئی

س لندن (جنگ نیوز)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے امریکہ میں سکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی پاکستانی لڑکی سبیکا کے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور سبیکا شیخ کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبیکا کی موت پر ہر شخص غمزدہ ہے اور سبیکا کی موت سے صرف آپ نہیں بلکہ پوری قوم ایک ہونہار بیٹی سے محروم ہوگئی ہے۔ غم کی اس گھڑی میں میرا پورا خاندان آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ سبیکا کے والد عزیز شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ آپ مجھے اپنی بیٹی تصور کریں اور سبیکا کی بہن سے بھی کہا کہ وہ مجھے اپنی بہن سمجھے۔ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ سکولوں میں طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔جبکہ مفت و معیاری تعلیم اور محفوظ درس گاہ ہر بچے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خصوصاً ترقی پذیر ممالک میں لڑکیوں کو معیاری اور محفوظ تعلیم کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ سبیکا کے اہل خانہ نے ملالہ کی تعزیت پر تشکر کا اظہار کیا۔
تازہ ترین