• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسٹر شائر میں جیولر کے قتل میں پانچواں ملزم گرفتار

لندن(پی اے) لیسٹر شائر جیولر کے قتل کے شبہ میں 29سالہ شخص کو گرفتار کر لیاگیا۔ اس قتل کے سلسلے میں یہ پانچویں گرفتاری ہے ۔ 74سالہ رمنی کلال جوگیا 24 جنوری کو اپنی دکان سے روانہ ہوا جس کی لاش اگلی صبح گالبی لین سٹوفٹن سے ملی قتل رہزنی اور اغوا کے شبہ میں اسی شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو پکڑا گیا جو پولیس کسٹڈی میں ہے دیگر چار افراد پر بھی قتل مین سلاٹر اغوا اور رہزنی کے چارجز لگائے گئے ہیں ایلمر روڈ لیسٹر شائر کے 20سالہ کیلن ریو اور تھامس جروس نے قتل اور مین سلاٹر کے الزامات سے انکار کیا ہے۔ دونوں کو اغوا اور رہزنی کا مرتکب قراد دیا گیا ہے۔ 30سالہ جیون روچ اور کو بھی لیسٹر شائر کراون کورٹ میں پیش کیا گیا جس نے قتل مین سلاٹر اغوا اور رہزنی کے الزمات کی تردید کی۔ 20سالہ چارلی وارڈ کو قتل مین سلاٹر اغوا اور رہزنی کے الزامات میں بعد میں عدالت میں پیش کیا جائیگا۔  
تازہ ترین