• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں5افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کی حدود حبیب بینک چورنگی باوانی چالی کے قریب تیز رفتار روٹ نمبر X-2 کی مزدا نمبر JE.1323نے تین موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے کے رضا کار اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا اور مزدا بس کو اپنی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ، پولیس کے مطابق کہ متوفیوں کی شناخت20سالہ محمد اسلم ولد بھولااور 22سالہ محمد حسیب ولد محمد مفید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت محمد اقبال کے نام سے کی گئی ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کی تلاش کے لیئے سرد خانے منتقل کردی ہےجبکہ حادثے کا مقدمہ نمبر 175/18درج کرکے ذمہ دار ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائیگا،سچل کے علاقے نیوانچولی سوسائٹی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے55سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے کے رضا کاروں نے لاش کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں متوفی کی شناخت غلام حسین ولد امیر بخش کے نام سے ہوئی ، متوفی کے ورثانے پولیس کارروائی سے گریز کرتے ہوئےکے لاش اپنے ہمراہ لے گئے،بن قاسم تھانے کی حدود گھگھر پھاٹک کے قریب واقع نجی کمپنی میں کنٹینر لوڈ کرنے کے دوران جیک ٹوٹ جانے سے کنٹینر کے نیچے دب کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے ، جن کی لاشوں کو ریسکیو ادارے کے رضا کاروں نے نکال کر فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 25 سالہ بلال ولد غلام رسول اور 22 سالہ اللہ دنو ولد محمد جمن کے ناموں سے ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہو نے والے مزدور بدین کے رہائشی تھے اور کئی سالوں سے مذکورہ کمپنی میں کام کررہے تھے ، پولیس نے کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی۔

تازہ ترین