• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشپ جوزف سے نعیم الرحمٰن کی ملاقات، کارڈینئل منتخب ہونے پر مبارکباد

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حا فظ نعیم الرحمٰن نے بشپ جوزف کوٹس سے ملاقات کی اور ان کو پاکستان سے کارڈینئل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و نگراں منارٹی ونگ مسلم پرویز ، جماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری پرویز بر کت ، نائب صدر سموئیل نذیر ، کونسلر نسرین اسٹیفن اور دیگر بھی موجود تھے،حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ ہم محبتیں بڑھانے اور نفرتیں کم کر نے کے لیے آئے ہیں،یہ بات باعث مسرت ہے کہ 24سال بعد پاکستان سے جوزف کوٹس کو کارڈ ینئل منتخب کیا گیا ہے،جو یقیناً فخر کی بات ہے اور ہمیں امید ہے کہ آپ بحیثیت کارڈ ینئل مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی افواج کے مظالم اور فلسطین میں اسرائیل کی فوج کی درندگی کے خلاف آواز بلند کریں گے اور مسلمانوں کے خلاف ریاستی جبر و تشدد ختم کرانے کے لیے کوشش کریں گے،جوزف کوٹس نے یقین دہانی کرائی کہ انہوں نے جن ایشوز اور مسائل پر توجہ دلائی ہے اس حوالے سے وہ اپنا کردار ضرور ادا کریں گے ۔

تازہ ترین