• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ بیٹے سمیت تین افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھارادر کے علاقے شمع پلازہ کے قریب اسلحہ کے زور پر ملزمان باپ بیٹے سے لوٹ مار کررہے تھے کہ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ اور پستول کے بٹ مار کر باپ بیٹے کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے کے رضا کاروں نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے افراد کی شناخت 60سالہ فاروق ولد محمد شریف اور 25سالہ محمد شیروز ولد محمد فاروق کے ناموں سے ہوئی، مومن آباد کے علاقے پریشان چوک کےقریب ڈکیتی مزاحمت پر 30سالہ شفیق زخمی ہوگیا۔

تازہ ترین