• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم سبیکا شیخ کے اہلخانہ کےغم میں برابر کی شریک ہے، گورنرسندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہےکہ پوری پاکستانی قوم شہید سبیکا شیخ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، وہ بدھ کو امریکی ریاست ٹیکساس کے تعلیمی ادارے میں دہشت گردی کاشکار ہونے والی طالبہ شہید سبیکا شیخ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، گورنر سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالی سبیکا شیخ کے والدین، بہن بھائی، دوست احباب اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا کرئے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو موثر سکیورٹی فراہم کرنے کو یقینی بنایا تاکہ طالب علموں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ امریکہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں ہماری بیٹی کو شہید کیا گیا، امریکہ جیسے ملک کے تعلیمی اداروں میں تواتر سے ایسے واقعات کاہونا باعث تشویش ہے، فائرنگ کے اس طرح کے واقعات سکیورٹی لیپس ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لئے موئثر اقدامات ضروری ہیں تاکہ اس قسم کے واقعات کو رونما ہونے سے روکا جا سکے ۔

تازہ ترین