• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی کالونی،خاتون نومولودسمیت آٹھویں منزل سےگر کر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دہلی کالونی میں خاتون اپنے تین ماہ کے بچے کے ساتھ پر اسرار طور پر آٹھویں منزل سےگر کر جاں بحق ہوگئی ،متوفیہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ سسرال والوں نے دھکا دے کر ماں بیٹی کو قتل کیا ہے پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے ، تفصیلات کے مطابق فریئر تھانے کی حدود دہلی کالونی میں واقع علی سینٹر کی آٹھویں منزل سےماں اپنے تین ماہ کے بیٹے سمیت پر اسرار چور پر گر گئی اور جس کے نیتججے میں ماں بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ماں بیٹے کی لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں متوفیہ کی شناخت22سالہ رمشاءزوجہ رضوان اور شیر خوارکی شناخت3ماہ عبدالہادی ولد رضوان کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفیہ نے ڈیڑھ سال قبل رضوان سے پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے کچھ عرصے بعد وہ متوفیہ کا شوہر دبئی چلا گیا تھا ، اور وہ آجکل کر دبئی میں رہائش پذیر ہے ، متوفیہ رمشاءاپنے بیٹے کے ساتھ سسرا ل میں رہائش پذیر تھی ، بدھ کی صبح آٹھ بجے کے قریب سیڑھیوں کے پاس بالکونی سے متوفیہ نے بیٹے سمیت چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رمشاءاور اسکے بیٹے کو اسکی سسرال والوں نے بالکونی سے نیچے پھینکا ہے ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کرکے تمام پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین