• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، اتار چڑھائو کے بعد محدود تیزی، 100انڈیکس میں27.43پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، اتار چڑھائو کے بعد محدود تیزی، 100انڈیکس میں27.43پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری رہا۔ بدھ کوبھی اتار چڑھائو کے بعد محدود تیزی رہی اور 100انڈیکس 42700 کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،سرمایہ کاری مالیت میں مزید35ارب24کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 6.75فیصدکم جبکہ 49.43فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروخت کے دبائو اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث بدھ کو کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 42676پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا،تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، توانائی،سیمنٹ اور کیمیکلزسیکٹر میں سرمایہ کاری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس کی 43000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔تاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گرپوں نے سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں 100انڈیکس مذکورہ سطح پربرقرار نہ رہ سکا تاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 27.43 پوائنٹس اضافے سے 427772.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بدھ مجموعی طور پر 352کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے 174کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ، 166کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 12کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 35ارب 24کروڑ 36لاکھ 88ہزار 694روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 88کھرب 63ارب 24کروڑ 40لاکھ 98ہزار 985روپے ہوگئی۔بدھ کو 13کروڑ 13لاکھ 32ہزار 710شیئرزکا کاروبار ہوا جومنگل کی نسبت 95لاکھ 13ہزار 20شیئرزکم ہے۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت 303.00 روپے اضافے سے 7998.00روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 100.00روپے اضافے سے 2170.00روپے ہوگئی۔نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت 53.49روپے کمی سے 1031.51 روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت 19.29روپے کمی سے 870.00روپے ہوگئی۔بدھ کوفیصل بینک کی سرگرمیاں ایک کروڑ 82لاکھ 74ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت 3پیسے کمی سے 23.99روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں 69لاکھ 19ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت 34 پیسے کمی سے 37.16روپے پر بندہوئیں۔بدھ کو 30انڈیکس 5.35پوائنٹس اضافے سے 20986.04پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس 183.24پوائنٹس کمی سے 72759.19پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس 122.02پوائنٹس اضافے سے 31188.62 پوائنٹس پر بندہوا۔

تازہ ترین