• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکاری چینل کا قیام پاک روس تجا رتی حجم میں اضا فے کیلئے ضروری ہے

بینکاری چینل کا قیام پاک روس تجا رتی حجم میں اضا فے کیلئے ضروری ہے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور روس کی نیشنل چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے اس بات پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ دونو ں ممالک کے در میان بینکاری چینل قا ئم کر نے سے ہی دو نو ں مما لک کے در میان تجا رتی حجم میں اضا فہ ہو سکتا ہے اور ان ٹیپڈ ریونیو کو بڑھا سکتا ہے۔اس بات کا اتفاق ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نا ئب صدر سید مظہرعلی ناصر اور رشین فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے نائب صدر سر جی کیٹ ریان کے درمیان ملا قات میں طے پا یا ۔ اس ملاقا ت میں اتفاق ہو ا کہ دونوں ممالک کے درمیان مو جودہ تجا رتی روابط ممکنا ت سے کم ہیں جس کی وجہ دو نو ں ممالک کی بز نس کمیونٹی کے در میان رابطے کا فقدان ہے ۔ رو س کے پاس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ ،قدرتی وسائل کی وافر مقدار مو جو د ہے جو پاکستان کے قدرتی گیس ، ریل ، روڈنٹ ورک ، گو شت ، ڈیر ی پرسیسنگ وغیر ہ کی بہتر ی کے لیے صلا حیتیں پاکستان کر فراہم کر سکتا ہے۔ رو س ہیوی الیکٹریکل پرزے ، سب پاور اسٹیسن کی ا سمبلنگ بھی پاکستان کو فراہم کر سکتا ہے اور پاکستان ان کے عوام کی کپڑا ، چاول ، گارمنٹ ، فارما ، چمڑا کی مصنو عات کی طلب پو ری کر سکتا ہے پاکستانی اشیاء کی پو ری دنیا میں طلب ہے ۔ مظہر علی ناصر نے رو س کی اس مد د کو سراہا ہے کہ جو اس نے پاکستان اسٹیل ملز قا ئم کر نے میں اور اب اس کو ریوائیوکرنے کے بھی مدد کر سکتا ہے جو کہ اس وقت نقصان میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور روس کے درمیان کا رگو اور تا جروں کو سہو لت کیلئے متواتر فلا ئٹ ہو نی چا ہیے ۔ اجلا س کے دوران مظہر نا صر نے دو نو ں ممالک کے در میان با ہمی تجا رت میں ر کاوٹو ں پر بھی نظر ثانی کی اور ان کی سفا رش پر دو نو ں ممالک متفق ہو ئے کہ وہ کسٹم کے مسائل کو حل کر ناچا ہیے تا کہ دو نو ں ممالک کے تا جروں کو فائد ہ ہو ۔ دو نو ں ممالک کے درمیان جو ائنٹ بز نس کو نسل کے معاہدات پر ما ضی میں جو دستخط ہو ئے تھے اُس پر عمل کر نے پر زور دیا ۔ اور دو نو ں ممالک کے در میان انفار میشن کی فیلڈ میں با ہمی تعلقا ت ، تجا رتی وفد کے تبا دلے اور ویز ا کے مسا ئل پر بھی بحث ہو ئی ۔ مظہر علی نا صر نے کہاکہ دو نو ں ممالک تجا رت کو بڑھانے میں جو حائل مشکلا ت انہیں دور ہونا چا ہیے اور دو نوں ممالک کے نجی شعبا جا ت کو چا ہیے کہ وہ اس سلسلے میں با ہمی کو شش کر یں تا کہ با ہمی تعلقا ت میں اضا فہ ہو اور ہر سطح پر آنے والے فوائد کو بھی مد نظر رکھا جا ئے گا ۔ میٹنگ میں سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی ڈاکٹر اقبا ل تھہیم ، نا صر حمید ٹر یڈ منسٹر ایمبیسی آف پاکستان اور نا ئب صدر رشین فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس نے بھی شر کت کی۔

تازہ ترین