• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایشین اسٹاک مارکیٹس میں مندی

ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشین اسٹاک مارکیٹس میں بدھ کو مندی رہی جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے شمالی کورین ہم منصب کے ساتھ طے شدہ ملاقات بارے خدشات ہیں۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 270.60 پوائنٹ (1.18 فیصد) کمی کے ساتھ 22689.74 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 12.26 پوائنٹ (0.68 فیصد ) کمی کے ساتھ 1797.31 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں وقفے پر ایک فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔ہینگ سینگ انڈیکس 325.34 پوائنٹ (1.04 فیصد) کمی کے ساتھ 30909.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تازہ ترین