• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال کے دوران پاک افغان تجارت کا حجم 1.62 ارب ڈالررہا

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 17-2016 کے دوران پاک افغان دو طرفہ تجارت کا حجم 1.62 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران افغانستان کو 1.28 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ افغانستان سے درآمدا کی گئی مصنوعات کی مالیت 337 ملین ڈالر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان دوطرفہ تجارت پاکستان کے حق میں ہے اور ہمسایہ ممالک کے باہمی تجارت میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے ملک کے تجارتی خسارہ کو کم کرنے اور ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی تجارتی تنظیمیں دوطرفہ تجارت کے اضافہ کے لئے اقدامات کررہی ہیں اور پاک افغان باہمی تجارت کے حجم کو باآسانی 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین