• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

44ریٹرننگ افسروں نے انتخابات میں ذمہ داریوں کاحلف اٹھایا

لاہور(نمائندہ جنگ) جنرل الیکشن 2018 کی تیاریاں جاری ہیں،ضلع لاہور کے 44 حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے انتخابات کی آئینی ذمہ داری کی ادائیگی کا حلف اٹھا لیا۔لاہور کے ریٹرننگ افسران کی حلف برادری کی تقریب سیشن کورٹ میں منعقد کی گی،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عابد حسین قریشی نے ریٹرننگ افسران سے حلف لیا،ریٹرننگ افسران نے حلف کے متن میں درج الفاظ دہراتے ہوئے کہاکہ وہ آئینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئےصاف اور شفاف الیکشن کو ایمانداری سے یقینی بنائیں گے، لاہور کے تمام حلقوں کے ریٹرننگ افسران حلف برداری کے بعد حلقوں میں انتخابات سے متعلق انتظامی امور کے حوالے سے باقاعدہ کام شروع کردیں گے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہورعابد قریشی نے انتظامی افسران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے انتخابی انتظامات کو موثر بنانے کی ہدائت کی ہے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے تمام متعلقہ اداروں کے فوکل پرسنز سے تجاویزبھی طلب کر رکھی ہیں۔
تازہ ترین