• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کااصل بیانیہ کرپشن بچائو ہے،تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر )پاکستان تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا اصل بیانیہ کر پشن بچائو ہے جو جمہوریت دشمنی ہے ،(ن) لیگی قیادت کے پاس اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں کیوں نہیں دیتے ۔ عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ قوم تبدیلی کے حق میں فیصلہ سنا چکے ہیں ۔ وہ بدھ کے روز پارٹی دفتر میں مختلف علاقوں سے آنیوالے دفود سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہاکہ حکمران اب پاکستان کے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں مگر ان کے تمام عزائم ناکام ہوں گےپاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی تابناک ہے ،ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے والے دوبارہ کبھی بھی اقتدار میں نہیں آ سکیں گے ۔
تازہ ترین