• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی کے برطر ف کنٹریکٹ ملازمین کااحتجاجی مظاہرہ

لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی کےکنٹریکٹ ملازمین نے نوکری سے نکالے جانے پر گزشتہ روز وائس چانسلر آفس کے باہراحتجاج کیا۔ ملازمین کا مطالبہ تھا کہ انہیںنوکریوں پر فوری طورپر بحال کیا جائے۔ گزشتہ روز کنڑیکٹ ختم ہونے کے بعد نوکریوں سے فارغ کیے گئے ملازمین نے وی سی آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فوری طور پر نوکریوں پر بحال کیا جائے ۔ دس سے پندرہ سال سے یونیورسٹی میں ملازمت کر رہے ہیں اب نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے ۔ ایک سو چھ ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین